پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان کا نام پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف توہین عدالت درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل سنلگ رکنی بنچ نے کی ۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل علی عظیم ایڈوکیٹ پیش ہوئے ۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار ممبر صوبائی اسمبلی ہے، ان کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا ہے لیکن ان کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا عدالت نے درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا حکومت نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ نام کیوں لسٹ میں شامل کیا گیا ہے،اب وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا اور ان سے 14 روز میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی







