پشاورہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہفتے میں 4دن کام کرنے کا فیصلہ

پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک باقاعدہ عدالتی کارروائی ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے نیا انتظامی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کھلی رہے گی جبکہ یہ اقدامات نیشنل جوڈیشل (پالیسی میکنگ) کمیٹی کی ہدایات اور توانائی بچت پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔اسی طرح پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سوات میں جمعہ اور ہفتہ کے روز دو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز یا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، دو سینئر سول ججز یا سول ججز اور دو جوڈیشل مجسٹریٹس ہنگامی مقدمات سنیں گے جبکہ دیگر اضلاع میں ایک ایک جج ڈیوٹی سرانجام دے گاجبکہ جن اضلاع میں ایکس کیڈر کورٹس یا خصوصی عدالتیں موجود ہیں وہاں جمعہ اور ہفتہ کو کم از کم ایک عدالت ہنگامی مقدمات کی سماعت کے لیے کھلی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed