دبئی پولیس نے 60 سالہ برطانوی شخص کو ایرانی میزائلوں کی فوٹیج بنانے کے الزام میں حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق باور کیا جا رہا ہے کہ گرفتار کیا جانیوالا برطانوی شخص چھٹیاں منانے کیلئے سیاحتی دورے پر دبئی میں موجود تھا جسے گرفتاری کے بعد ایک مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔برطانوی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایرانی میزائلوں کی ویڈیو فلم بنارہا تھا تاہم پولیس یہ بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس نے جنگ سے متعلق میزائلوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں یا نہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سائبر کرائم قوانین کے تحت اگر اس پر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو اسے دو سال تک قید یا جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ جنگ کے بارے میں آن لائن پوسٹ کر نے والوں کو جیل بھیجا سکتا ہے کیونکہ حکام اس پر کلیئر وارننگ جاری کر چکے ہیں۔







