پشاور ‘دن دیہاڑے رہزنوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل

پشاور میں دن دیہاڑے موبائل سنیچرز نے فائرنگ کرکے 20سالہ نوجوان کو قتل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں نامعلوم سنیچرز شہریوں سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔فائرنگ کی زد میں آ کر چارسدہ کے علاقے پڑانگ سے تعلق رکھنے والے خالق شاہ کا 20سالہ بیٹا ابوبکر صدیق شدید زخمی ہو گیا، جو افغان کالونی کا رہائشی تھا۔عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں واردات کی اطلاع اور شور شرابہ سن کر ابوبکر صدیق گھر سے باہر نکلا، اسی دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔گولیاں لگنے سے نوجوان زمین پر گر گیا جبکہ سنیچرز دن دہاڑے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed