رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، ڈی سی ملاکنڈ

صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز محمد فیاض شیرپاو کے زیرصدارت رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے اور قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حامد، اے ڈی سی ریلیف، اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربٹ خیلہ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرلر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران، صدر تاجر برادری، قصائی، نانبائی، دودھ فروشان اور بیکری اینڈ سویٹس کے صدور اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔اجلاس میں تاجروں کی مشاورت اور دیگر متصلہ اضلاع کے نرخوں کا تقابلی جائزہ لے کر ضلع میں مختلف اشیائے خوردونوش کیلئے نئی قیمتیں مقرر کی گئی۔نئے نرخوں کے مطابق چھوٹا گوشت فی کلو 1950 روپے اور بڑا گوشت 900 روپے کلومقرر کیا گیا جبکہ کم عمر بچھڑے کے گوشت اور قیمے کی فروخت پر پابندی برقرار رکھی گئی۔دودھ اور دہی کی پرانی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں،کائنات چاول نمبر 1 فی کلو 340 روپے،دال ماش نمبر 1 فی کلو 450 روپے،لوبیا فی کلو 420 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے بھی نئے نرخ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ بعض اشیاء کی پرانی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تاجروں پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کریں اور گرانفروشی سے گریز کریں۔ انھوں نے تاجر تنظیموں کے عہداداران کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں میں مقررہ نرخوں پر روز مرہ استعمال کے اشیاء کی خرید و فروخت کو یقینی بنائیں اورا س ضمن میں اگر کہی سے بھی کوئی شکایت سامنے آئی تو انتظامیہ حرکت میں آکر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed