پاکستان اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارت میں واویلا مچ گیا۔بھارتی میڈیا پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا۔بھارت میڈیا نے موقف اپنایا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹیجک طریقے سے بنگلادیش کوجیت لیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کمزور ہوکر بھی شرائط منوالی، یہ ہندوستان کی بے عزتی ہے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے حارث رئوف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔







