ایلیگانسیا کومفٹراو سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کا آغاز کل پشاور میں ہوگا

پشاور شہر آج جوش و خروش سے گونج رہا ہے کیونکہ ایلیگانسیا کومفٹراو سیلیبریٹی کرکٹ لیگ کا آغاز کل مشہور لارڈز اسپورٹس ارینا، الحرم ٹائون جی ٹی روڈ پر ہو رہا ہے۔ یہ ستاروں سے جگمگاتا ایونٹ کرکٹ، تفریح اور ثقافتی جشن کا ناقابلِ فراموش دن ثابت ہوگا جو خیبر پختونخوا کی شاندار مہمان نوازی اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرے گا۔
نامور فنکاروں کی کہکشاں، جن میں باصلاحیت اداکار، پرکشش اینکر پرسنز، روح پرور گلوکار، کہنہ مشق شاعر، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور ماہر پیشہ ور شامل ہیں، کرکٹ کے میدان میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ یہ منفرد امتزاج ناظرین کو محظوظ کرے گا اور دیرپا یادیں چھوڑے گا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی ہوں گے۔
ایونٹ میںشامل ٹیموں اور کپتانوں کے نام یہ ہیں۔براق خیبر- ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، ایچ میک تھنڈر- جنید کامران،کمفیٹراو شاہ زلمی- ڈاکٹر راشد احمد خان،گارڈن سٹی پختونز- شبیر بونیری،لارڈز سپورٹس ارینا- معیز خان ،ایونٹ کل صبح 9 بجے شروع ہوگا جس میں دلچسپ کرکٹ میچز شامل ہوں گے اس کے بعد ایک شاندار لائیو میوزیکل کنسرٹ ہوگا جو حاضرین کو آخر تک محظوظ رکھے گا۔ اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ داخلہ بالکل مفت ہے ،ایونٹ کے منتظم ڈاکٹر حمزہ جمشید نے کہا ہے کہ ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور پشاور کی توانائی، جذبے اور گرمجوشی کا تجربہ کریں، کیونکہ ہم کھیل اور اتحاد کی روح کو مناتے ہیں۔ خیبر پختونخوا ہمیشہ اپنی دلکش خوبصورتی، شاندار ثقافت اور باہمت عوام کے لیے جانا جاتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے صوبے کا نرم اور مثبت پہلو پیش کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed