پشاور سمیت صوبے بھر میں پروفیشنل بھکاریوں کی تفصیلات طلب کر لی ہے رمضان کی شروع سے قبل پشاور میں پروفیشنل 22 ہزار زاہد خواتین مرد اور بچی بھکاری پہنچ گئے ہیں زیادہ تر پنجاب کی بھکاری شامل ہے بھکاریوں کے باعث عرب ممالک میں پاکستان کے لیے ویزا بھی بند کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق عرب ممالک یا دیگر ممالک میں بھیکاریوں کو ویزے دینے والے اور انہی مختلف ایئر لائنز کی ٹکٹ دینے والے ٹریول ایجنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈان کی ہدایت کی گئی ہے جس کے لیے ان کے مختلف رہائش گاہوں اور دیگر مقامات کی تفصیلات طلب کی گئی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں پروفیشنل بھکاریوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق 380 سے زائد پروفیشنل بھکاریوں کے اثاثے کروڑوں روپے کے ہیں اور ان کی علیحدہ علیحدہ ٹیم موجود ہے جنہیں مختلف مقامات پر بھجوائے جاتے ہیں عرب ممالک میں بھی صوبے کے خواتین اور مرد بھکاریوں کو بھجوائے جاتے ہیں۔







