پاک بھارت میچ معاملہ،گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے، محسن نقوی

لاہور میں پی ایس ایل کی فرنچائز ملطان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے بعد پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کے مؤقف کی کھل کر حمایت کی ہے اور وہ انصاف اور کھیل کے تقاضوں کے مطابق فیصلوں کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں شفافیت اور برابری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے خلاف میچ کے بائیکات کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی اور آئی سی سی وفد کے درمیان گزشتہ روز میٹنگ ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والئی زیادتی کے ازالے پر روز دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed