صحت مند غذا فالج سے تحفظ فراہم کرتی ہے, تحقیق

طبی جریدے نیورولوجی اوپن ایسسز میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق میڈیٹرینیئن ڈائٹ خواتین میں فالج کے امکانات کو نمایاں حد تک کم کر سکتی ہے۔
یہ غذا پھلوں، سبزیوں، اناج، گری دار میووں، مچھلی اور زیتون کے تیل پر مشتمل ہے جبکہ سرخ گوشت کا استعمال محدود رکھا جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ خوراک نہ صرف عام فالج بلکہ برین ہیمرج کے خطرے کو بھی کم کرنے میں مددگار ہے۔
ایک لاکھ پانچ ہزار خواتین پر کی گئی اس تحقیق میں 21 برس تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج کے مطابق میڈیٹرینیئن ڈائٹ اپنانے والی خواتین میں فالج کا خطرہ 16 سے 25 فیصد تک کم دیکھا گیا۔
ماہرین نے کہا کہ صحت مند غذائی عادات اپنانا فالج سے بچاؤ کے لیے نہایت اہم ہے۔
یہ تحقیق اس تصور کو مزید تقویت دیتی ہے کہ متوازن غذا مہلک امراض کے امکانات کو کم کر سکتی ہے۔
مزید جانچ کی ضرورت ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ خوراک کن حیاتیاتی عوامل کے ذریعے تحفظ فراہم کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed