وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنمائوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرعالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک عالمی رہنمائو ں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شریک ہوئے، فورم میں شریک رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران مسکراہٹوں کے تبادلے اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed