کوہاٹ ٹریفک حادثہ ‘ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق’13 زخمی

مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب مسافر کوچ اور ایف سی بس کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کوہاٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم سے میڈیکل ٹیموں کو روانہ کیا گیا، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں، جن کا تعلق ٹانک، پشاور، وزیرستان، کرک، لکی مروت اور دیگر علاقوں سے ہے۔ زخمیوں کی حالت کے پیش نظر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جمشاد ولد شاہ نواز (عمر 32 سال، سکنہ ٹانک) اور ایک نامعلوم خاتون (عمر تقریبا 45 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ریسکیو 1122 کوہاٹ کے ترجمان جواد آفریدی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ٹریفک کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed