8 فروری کو لوگ نکلیں تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر درست کہہ رہے ہیں کہ مذاکرات ابھی حکومت کی ضرورت نہیں، ضرورت تب ہوگی جب پی ٹی آئی سے احتجاجی سیاست کا خدشہ ہوگا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 8 فروری کے احتجاج پر لوگوں کی نظریں ہیں، احتجاج کے لیے زیادہ تعداد میں لوگ نکلیں تو مذاکرات کا مستقبل روشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج ناکام ہوا تو پی ٹی آئی کو 6 مہینے کا دھچکا لگے گا۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بحال ہوں، ڈاکٹر اور فیملی کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہو۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ابھی تک کوئی پلان سامنے نہیں آیا، اگر شٹر ڈان ہوگا تو وہ تو اتوار کا دن ہے اور پہلے ہی دکانیں بند ہوتی ہیں’رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان مکمل نہیں ہوتا، اپوزیشن لیڈرز کی تقرریوں میں 5 ماہ لگے، یہ کام پہلے بھی ہوسکتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed