افغان مہاجر کیمپ گندف ضلع صوابی میں سابقہ دلبدی پر افغان مہاجر نے لاتوں ، گھونسوں اور لاٹھیوں کے پے در پے وار کرکے اپنے ہم وطن کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گدون کی رپورٹ کے مطابق مہاجر کیمپ گندف میں رہائش پذیر افغانستان کے مہاجر شہزاد گل نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہم وطنوں ضیا اللہ ، ہاشم اور آمین نظیر نے مجھ پر لاتوں اور گھونسوں سے پے در پے وار کرکے شدید ژخمی کردیا ہے ، مجروح بعد ازاں باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ، وجہ عناد سابقہ دلبدی بیان کی گئی ہے ،







