ٹیلر سوئفٹ کے پیغامات لیک، دیرینہ دوستی میں دراڑ بےنقاب

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ان کی دیرینہ دوست بلیک لائیولی کے پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد دوستی میں اختلافات بے نقاب ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور بلیک لائیولی کی دوستی اس وقت کمزور ہونا شروع ہو گئی تھی جب عوام کو اس تنازع کا علم نہیں تھا۔

بلیک لائیولی کی جسٹن بالڈونی کے خلاف جاری مقدمے میں حال ہی میں سامنے آنے والی قانونی دستاویزات منظرِ عام پر آئیں جس میں دونوں دوستوں کے درمیان ہونے والے مبینہ ٹیکسٹ پیغامات شامل ہیں۔

ایک پیغام میں بلیک لائیولی نے لکھا ہے کہ ’پوچھنے کی کوئی خاص وجہ نہیں، لیکن نہ جانے کیوں مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ مجھے پوچھ لینا چاہیے، کیا سب ٹھیک ہے‘؟

پیغام میں مزید لکھا گیا ’مجھے لگتا ہے میں ایک بری دوست رہی ہوں کیونکہ میں کئی مہینوں سے اداس تھی اور صرف اپنی ہی باتیں کرتی رہی لیکن، اس دوران تم نے نہ صرفمیرا سب سے بڑا سہارا بن کر بہت فراخ دلی دکھائی بلکہ مجھے اس حالت میں ہونے پر معاف بھی کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed