امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ارادے واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اب امریکا سنبھالے گا۔سوشل میڈیا پرجاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اب امریکا سنبھالے گا، کیونکہ نیٹو بیس برس سے ڈنمارک کو کہہ رہا ہے،روسی خطرے پر توجہ دیں،ڈنماک نے توجہ نہ دی،اب امریکا روسی خطرہ ختم کرے گا۔ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد یورپ میں تشویش کی لہردوڑ گئی،جس کے نتیجے میں برسلز میں یورپی یونین کے سفارتکاروں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ یورپی کمیشن کی صدر نیبرطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان سے فوری رابطے کیے،جس کے بعد یورپی ممالک کے درمیان گرین لینڈ کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ادھر صدرٹرمپ کی جانب سے یورپی ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو بھی متاثرکیا،یورپی اورعالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا،جبکہ غیر یقینی صورتحال کیباعث سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔دریں اثنا گرین لینڈ کے تنازع پر برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں پر امریکی ٹیرف لگانا غلط ہوگا۔گفتگو کے دوران سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ نے گرین لینڈ کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔







