کوہستان سیکنڈل ‘گرفتار 2 ملزم 7 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت پشاور کے جج حامد مغل نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار دو ملزمان تفتیش کے لیے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا ، گزشتہ روز جب ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اس دوران نیب کے سینئر پراسیکیوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر بھی پیش ہوئے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم گل زادہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے ، ملزم کے بینک اکانٹ کو 251.8 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے عدالت کو مزید بتایا گیا کہ دوسراملزم نواب زادہ ٹھیکیدار ہے اور ان کے اکانٹ میں 180 ملین روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ۔دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو سات کی جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed