خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کر دیا گیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق باجوڑ سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی حمید الرحمان وزیراعلی کے معاون خصوصی مقررکر دیئے گئے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد ارباب عاصم کو معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
حمید الرحمان وزیراعلی کے معاون خصوصی مقرر کرنے کے علاوہ صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو صحت ، صوبائی وزیر فضل شکور خان کو محکمہ ٹورازم کا محکمہ حوالے کردیا گیا، جبکہ وزیراعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو مکمل وزیر بنا دیا گیا۔
جاری اعلامیہ میں مزید وزراء کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مشیر زاہد چن زیب کو محکمہ لیبر ، صوبائی وزیر پختون یار کو محکمہ کھیل ، صوبائی وزیر کھیل فخر جہان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جبکہ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed