کیلاش قبیلے کامذہبی تہوار اوچال تمام تررعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر

وادی کیلاش کے مرکزی مقام بمبوریت میں کالاش قبیلے کامذہبی تہوار اوچال تین جاری رہنے کے بعدتمام تررعنائیوں کے ساتھ ہفتہ کی صبح اختتام پذیرہوا۔یہ تہواروادی میں گندم کی فصل کی کٹائی اور گرمائی چراگاہوں میں دودھ کی منصوعات کی شکرگزاری کے لئے مختص ہیں ۔فیسٹیو ل کے اختتامی روز رومبورمیں صبح تاسہ پہرناچ گانے کے ذریعے اجتماعی طورپرخوشی اظہارکرنے کے بعدشام ہوتے ہی وادی کالاش بمبوریت کے تین مقامات انژ ،برون اورکراکڑ کے گاں میں ناچ گانے کے پروگرام شروع ہوکراگلی صبح تک جاری رہے ۔اس موقع پرکالاشی خواتین اورمردوں نے اجتماعی ناچ گانے کامظاہرہ کیا۔جوکہ ان کے ثقافت کاحصہ ہے۔موقع پرموجود ملکی ،غیرملکی اورمقامی سیاحوں کی بڑی تعدادکالاشی ڈنس سے لطف اندوز ہوئے۔کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اوچال فیسٹیول کوکامیاب بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے تھے۔انتظامات کی نگرانی کے لئے ڈائریکٹرجنرل کے وی ڈی اے منہاس الدین اوربورڈ ممبران سرتاج احمدخان ،وزیرزدہ اورسیدحریرشاہ بھی موقع پرموجودتھے۔ ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے کے لئے چترال شہرسے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدراوہاشم عظیم اورانتظامیہ کے دیگرافسران بھی بمبوریت میں موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed