جواری باپ جوئے میں 2بچے ہارگیا

خانیوال میں باپ جوئے میں دو بچے ہار گیاجبکہ اہلیہ نے کہاہے کہ شوہر نے بچے چھین کر گھر سے نکال دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب میرے کم عمر بچوں کو بازیاب کروائیں۔رپورٹ کے مطابق خانیوال کے علاقے بستی مولوی حیات کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر اختر نشہ کرتا ہے اور جوا کھیلتا پے، اپنے دو بچوں کو جوئے میں ہار دیا۔خاتون کے مطابق اختر حسین نے 5سال کے فیضان اور 3سال کے عبدالرحمان کو جوئے میں ہار دیا، کچھ لوگ میرے بچوں کو لینے آئے تھے، شوہر مچانے پر دوبارہ آنے کی دھمکی دے کر چلے گئے۔خاتون نے کہا کہ والد کو بلایا تو اختر نے مجھے اور والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو چھین کر گھر سے نکال دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز اور آئی جی پنجاب میرے کم عمر بچوں کی بازیاب کروائیں۔خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کو درخواست دی تاہم تفتیشی افسر کارروائی کیلئے 30ہزار روپے مانگ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر