گورنر ہاؤس پشاور میں پیرکے روز صوبائی محتسب کی تقریب حلف برداری منعقدہوئی جس میں رباب مہدی نے بطور صوبائی محتسب اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رباب مہدی سے بطور خیبرپختونخوا محتسب انکے عہدہ کا حلف لیا۔بعدازاں گورنرنے خیبر پختونخوا کی محتسب رباب مہدی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حلف برداری تقریب میں سرکاری محکموں کے انتظامی افسران سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے۔







