دی رہبر ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام یتیم اور مستحق بچوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ

یتیم اور معاشی طور پر پسماندہ لیکن ذہین بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عظیم مقصد کے تحت رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے تعلیمی سیشن 2025–26 کے لیے جماعت نہم اور دہم میں داخلے کے لیے ایک جامع ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کیاہ ٹیسٹ صوبے کے مختلف اضلاع میں بیک وقت منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں یتیم، بے سہارا اور مستحق بچوں نے شرکت کی۔ بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت ادارے پر عوام کے اعتماد اور بھروسے کا مظہر ہے، جو فاؤنڈیشن کے مشن کی سچائی کو ظاہر کرتا ہے — کہ کوئی ذہین اور باصلاحیت بچہ محض وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔اس اہم اقدام کی کامیاب تکمیل کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر الیاس فاروقی صاحب نے بھرپور انتظامات کیے اور مختلف ٹیمیں تشکیل دیں، جنہوں نے اپنی محنت، نظم و ضبط، اور دیانت داری سے تمام مراحل کو بروقت اور خوش اسلوبی سے مکمل کیا۔ٹیسٹ کے نتائج کی روشنی میں ایسے مستحق اور ذہین طلباء کا انتخاب کیا جائے گا، جنہیں رہبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت مفت تعلیم، رہائش، کھانا، لباس، طبی سہولیات اور تعلیمی مواد فراہم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے کے نادار طبقے کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر