تنخواہ دار طبقے سے 499ارب روپے ٹیکس کی وصولی

مختلف شعبوں سے ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقہ نے ٹیکس دینے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کے 11ماہ میں 499ارب روپے ٹیکس دیا۔ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس کسی بھی شعبے سے وصول ٹیکس سے زیادہ ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ برآمدات کے شعبے سے 96ارب 36کروڑ روپے جبکہ جائیداد کی فروخت سے 110ارب 18کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔جائیداد کی خریداری سے 109ارب 68کروڑ روپے ٹیکس وصول ہوا۔ تھوک کے کاروبار سے 11ماہ میں 22ارب 36کروڑ روپے ٹیکس حاصل کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ پرچون کے کاروبار سے 11ماہ میں 33ارب 30کروڑ روپے ٹیکس اکٹھا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر