ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی، پتنگ بازی، کواڈ کاپٹر اڑانے اور کبوتروں کی دکانوں پر پابندی عائد کر دی۔جاری بیان میں بتایا گیا کہ پشتہ خرہ، سواتی پھاٹک، گلبرگ، لنڈی اخون محمد، عمر گل روڈ، نوے کلے شہید آباد، باڑہ گیٹ اولڈ باڑہ روڈ، ملکہ ٹاون، کسٹم چوک، ابدرہ روڈ، ریلوے کالونی، تہکال اور یونیورسٹی ٹاون کے علاقوں میں پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ہوائی جہازوں کی لینڈنگ کے دوران خطرے کے پیش نظر دکانوں اور اشتہاراتی جگہوں پر ہائی بیم لیزر لائٹ کے استعمال پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔یہ حکم فوری طور پر اگلے دو ماہ تک کیلئے نافذ العمل ہوگا اور خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00