کوہاٹ اور بنوں میں بم دھماکے’ 2 افراد جاں بحق’ متعدد زخمی

کوہاٹ اور بنوں میں دو الگ الگ دھماکوں میں دو افراد جا ںبحق اور متعد زخمی ہوگئے جبکہ ایک رہائشی مکان اور ایک زیر تعمیر عمارت کو شدید نقصان پہنچا ‘کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے، اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا گھر کے اندر ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دستی بم گھر کے اندر پھینکا گیا؟، اس بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اور معلومات جمع کرکے حتمی طور پر کچھ بتائے گا، فی الحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ قریبی ہسپتال میں زخمی ہونے والوں کا علاج کیا جارہا ہے، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کی جائیں گی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کے تھانہ ککی کی حدود میں واقع نیکم ککی کے علاقے میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر کو شدت پسندوں نے نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق شرپسندوں نے عمارت میں نصب بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر