پیپلزپارٹی رہنماء ہمایون خان کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

شعیب جمیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور عصمت اللہ وزیر نے اسمبلی چوک میں احتجاج کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ نذرآتش کرنے کی پاداش میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایون خان کیخلاف درج مقدمہ میں ان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرکے پو لیس سے 14جون تک ریکار ڈطلب کرلیا۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے گوہر رحمان خٹک، لاجبرخان، اویس اور شکیل احمد گیلانی ایڈووکیٹس عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلانے عدالت کوبتایا کہ ان کے موکل سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں جو پیر کے روز پرامن احتجاج کی قیادت کررہے تھے تاہم اس دوران صوبائی حکومت کی ایما پر پولیس نے پارٹی ورکروں پر لاٹھی چارج کیا۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم اس پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کے لئے ان پر بے جا لاٹھی چارج کیا گیا اور متعدد اراکین ، کارکنان انسوگیس کی وجہ سے ہسپتال پہنچ گئے تاہم بعد میں انہیں معلوم ہوا کے ان کے خلاف پولیس تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا ہے۔ چونکہ وہ باعزت شہری ہیں اور سیاسی جماعت سے انکا تعلق ہیں اس لئے انکی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست گزارکی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی اور اس ضمن میں پولیس سے 14 جون تک کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا،وا ضح ہے کہ اسی کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنمائوں سید محمد علی شاہ باچا، ضیا اللہ آفریدی اور شاہ ذولقرنین بھی عدالت سے عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed