پشاور کے علاقہ تہکال میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر موٹر کار پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ تہکال کی حدود سپین جماعت کے قریب پیش آیا جہاں پلوسی رڈ چڑیا گھر کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مسمی سمین جان ولدصفدر ساکن ریگی عمر 70سال اور حسین ماب ولد عبدالمتین ساکن ریگی بعمر 48سال موقع پر جاں بحق اور وقار ولدنامعلوم ساکن جمرود جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹان آصف شریف، ایس ایچ او تھانہ تہکال صدام خان اور دیگر تفتیشی افسران موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے نعشوں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر گئے ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00