ماہرہ خان نے شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے کے سوال پر کیا جواب دیا؟

پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ساتھ کی گئی فلم اور بالی وڈ میں کام کے تجربے سے متعلق کیا گیا سوال نظر انداز کردیا۔

ماہرہ خان  اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جب کہ حال ہی میں ماہرہ اور ہمایوں سعید نے دبئی میں   منعقدہ مداحوں سے ملاقات کے سیشنز میں شرکت کی۔

دوران پریس کانفرنس ایک صحافی نے ماہرہ خان سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور’ لو گرو‘ سمیت  پاکستانی فلموں کی  کوالٹی پروڈکشن سے متعلق سوال کیا۔

صحافی کے سوال پر ماہرہ نے کہا کہ ’وہ تو  کافی پرانی بات تھی،  آپ کو اب مجھ سے  ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ  ‘ کے بارے میں پوچھنا چاہیے تھا۔

ماہرہ خان نے  کہا کہ ’ مولا جٹ جیسی  پروڈکشن کا لیول پورے برصغیر میں کہیں نہیں ملتا،  یہ فلم کسی بھی دوسری انٹرنیشنل  فلم کی طرح شاندار پروڈکشن کے تحت تیار کی ، میرا خیال ہے کہ  ہم دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہیں، میرا نہیں خیال یہاں ہمارا کسی سے موازنہ ہونا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگاتے ہوئے ان کے میوزک البم سے تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر