چترال میں بجلی گھروں کی تعمیر،وکیل کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونیکاحکم

شعیب جمیل

پشاور ہائیکورٹ نے چترال میں بجلی گھروں کی تعمیر اور بجلی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی مزید سماعت ملتوی کردی ہے اور درخواست گزاروں کے وکیل کو اگلی پیشی مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا ، گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے جب درخواست کی سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزاروں کے وکیل شکیل درانی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چترال میں مقامی لوگوں کے باغات اکھاڑ دیے گئے ہیں ، پھل دار درخت کاٹ دیے گئے ہیں اور تیار فصلیں تباہ کی گئی ہیں اور اس کی جگہ بجلی گھر قائم کیے گئے ہیں لیکن مقامی آبادی کو نہ تو کوئی سبسڈی اور نہ بجلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چترال کے بجلی صارفین بجلی کے بل باقاعدہ ادا کرتے ہیں لیکن چترال کو صحیح معنوں میں بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس دوران فاضل بنچ نے درخواست گزاروں کے وکیل ہدایت کی کہ وہ کیس کو باقاعدہ فارمیٹ میں پیش کریں اور واضح طور پر ان پالیسیوں کو چیلنج کریں جنہیں درخواست گزار غیر منصفانہ سمجھتے ہیں ، عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر