چینی ٹیکنالوجی نے مغرب پر سبقت حاصل کر لی،مشاہد حسین

سینئر سیاستدان سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا ہے کہ چین کی ٹیکنالوجی نے مغرب پر سبقت حاصل کر لی، چین کا جنوبی ایشیا کا حصہ ہونا امن و استحکام کے لیے نیک شگون ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت بیجنگ میںبدلتا ہوا عالمی منظرنامہ اور ایشیا کے موضوع پر منعقدہ مکالمے کا انعقاد کیا گیا ۔اعلی سطحی کا نفرنس میں 29 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور نمائندوں نے شرکت کی جس کی میزبانی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ نے کی۔سینیٹر مشاہد حسین سید کو یہ اعزاز ایشیائی سیاسی جماعتوں کی بین الاقوامی کانفرنس کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے دیا گیا۔ ان کی زیر صدارت اس مکالمے میں آئی ڈی سی پی سی کے وزیر لیو جیانچاو، تھائی لینڈ کے سابق اسپیکر بوکِن بالا کولا اور منگولیا کے سابق وزیر خارجہ دامدِن سوگتباتار شامل تھے۔ بیجنگ سے یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی ٹیکنالوجی کی اہم شعبوں بشمول دفاع میں مغربی ٹیکنالوجی پر سبقت حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اورامن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر