پشاور میں خونیں رہزنی واردات، 8 لاکھ کی نقدی چھین کر ملزم فرار

پشاور میں خونیں رہزنی واردات کے دوران 8 لاکھ کی نقدی چھین کر ملزم فرار جبکہ مزاحمت پر شہری پر گولیاں برسا کر اسے زخمی کر دیا گیا۔
واقعات کے مطابق پشاور میں خونیں رہزنی واردات کا یہ واقعہ پشاور کے مصروف اور پررش بازار چوک ناصر باغ میں پیش آیا، جہاں راہزنی کے دوران شہری کو زخمی کر کے ملزمان 8 لاکھ روپے چھین کر فرارہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں دکاندار شیر رحمان کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے مزاحمت پر زخمی کیا، جبکہ شیررحمان نے بتایا کہ وہ دکان سے شاپر میں 38 لاکھ روپے لے کر بینک لے جاتے وقت راہزنوں نے لوٹا۔
دکاندران شیر رحمان نے مزید بتایا کہ دو شاپروں میں کل 38 لاکھ روپے میرے ساتھ تھے، ایک شاپر میں 8 لاکھ تھے وہ رہزن لے گئے، جبکہ پیسے نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے مجھے زخمی کیا، اور 8 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر