بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بنیادوں پر بجلی 1 روپے27 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست جمع کرادی۔تفصیل کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر نیپرا آج (جمعرات کو) سماعت کریگا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گا۔سی سی پی اے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں 10 ارب51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں بجلی کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔بجلی کی فی یونٹ لاگت 8.94 پیسے، ریفرنس لاگت 7.68 روپے تھی، پانی سے21.94 فیصد، مقامی کوئلے سے 14.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔درآمدی کوئلے سے 10.02، فرنس آئل سے 0.97 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، مقامی گیس سے8.01، درآمدی ایل این جی سے20.52 فیصد بجلی کی پیداوار رہی جبکہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 17.91 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00