گرمی کی شدت میں اضافے اور عید کی آمد کے باعث پشاور میں دو ہفتوں کے دوران 50کروڑ روپے مالیت کے اے سی فریج روم کولرز کی ریکارڈ خرید و فروخت ہوئی ہے جبکہ پشاور کے تاجروں نے مزید کروڑوں روپے مالیت کی آرڈرز دیدیئے ہیں،گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث ایک ہی دن میں مختلف کمپنیوں کے سپرٹ۔اور اے سی کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے ایک لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا اے سی ایک لاکھ ستر ہزار روپے کا کا ہو گیا ہے مختلف کمپنیوں کے روم کولرز کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے خیبر بازار۔پشاور کینٹ۔رنگ روڈ۔چارسدہ روڈ۔یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف مقامات پر الیکٹرانکس کے کاروبار کرنے والے تاجروں کا سیزن عروج پر ہے اور اس وقت تک کروڑ روپے مالیت کے سامان کی خرید و فروخت ہو چکی ہے گرمی کی شدت میں اضافے اور عید کی امد کے باعث سب سے زیادہ فریجوں اور اے سی کی خرید و فروخت ہو رہی ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00