پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بیرسٹر سیف ملاقات رات گئَے ہوئی، اس دوران بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کو ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی، اس دوران حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، ملاقات میں پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر تفصیلی بات چیت بھی کی گئی۔
بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو مختلف سطح پر ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو ہدایت کی کہ وہ ان کا مؤقف متعلقہ فورمز تک پہنچائیں۔
ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امور پر بیرسٹر سیف سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر کوئی مؤقف نہیں دینا چاہتا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی، عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے ہمارے لوگو ں کی ملاقات نہ کروائی گئی تو آئی ایم ایف شرائط پر ساتھ نہیں دیں گے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00