خیبرپختونخوا حکومت کا تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع بٹگرام کی تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیاہے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہزارہ ڈویژن کے عوامی نمائندوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اجلاس کے دوران پسماندہ تحصیل آلائی کے عوام کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسے ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحصیل آلائی کو ضلع کا درجہ دینے سے لوگوں کے مسائل پرقابو پایا جا سکے گا، اگلے بجٹ میں آلائی کو ضلع بنانے کیلئے درکار فنڈز مختص کیے جائیں۔

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر