کرپشن سکینڈل، 2 اہم سیاسی شخصیات کی بڑی ٹرانزیکشنز نیب ریڈار پر آ گئیں

40ارب کے میگا سکینڈل میں اہم موڑ آ گیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف کی 2سیاسی شخصیات کی بڑی ٹرانزیکشنز نیب ریڈار پر آ گئیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کی زد میں ہیں۔ وفاقی دارالحکومت ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے پاکستان تحریک انصاف کے دو سینئر رہنماؤں کو کروڑوں روپے کی دو ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک اکاؤنٹ خیبر پختونخوا حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے خاندان کا ہے، اس حوالے سے نیب نے پتہ لگا لیا ہے کہ 40 ارب روپے کے میگا کرپشن سکینڈل سے منسلک بینک اکاؤنٹس سے مہنگی جائیدادیں خریدنے کے لئے دو بڑی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک جائیداد ہزارہ ریجن سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما سے خریدی گئی تھی جبکہ دوسری جائیداد کی ادائیگی جنوبی خیبر پختونخوا کے ایک بڑے شہر میں واقع تھی جو اس میگا فراڈ سے منسلک ایک اور بینک اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔
اس حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ یہ خاص جائیداد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے ایک بہت اہم آئینی عوامی عہدیدار کے خاندان کے قبضے میں ہے۔ یہ دو بڑی کروڑوں روپے کی ادائیگیاں ان اکاؤنٹس سے کی گئی ہیں، جن میں چوری شدہ رقم خیبر پختونخوا کے سرکاری اکاؤنٹس سے منتقل کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر