والد کی جانب سے کرایا گیا ریفرنڈم ان کاغلط فیصلہ تھا، بیٹا پرویز مشرف

سابق آرمی چیف، صدر اور کچھ وقت کے لیے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو رہنے والے مرحوم پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے کہا ہے کہ ان کی نظر میں والد کی جانب سے 2002 میں کرایا گیا ریفرنڈم ان کا سب سے غلط فیصلہ تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلال مشرف نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے والد کے آخری ایام سمیت ان کی سیاست اور فوجی سروس پر بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے دادا قیام پاکستان کے بعد ہندوستان سے ہجرت کرکے کراچی آئے، وہ پہلے سے ہی سرکاری ملازم تھے، اس لیے انہیں کراچی میں سرکاری رہائش گاہ ملی۔ان کے مطابق ان کے دادا کلرک تھے، انہیں جیکب لائن میں ایک کوارٹر ملا، جہاں ان کے خاندان نے ابتدائی سال گزارے، پھر ان کے خاندان نے ناظم آباد میں گھر بنایا، پھر دوسری جگہوں پر بھی گھر بنے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی دادی نے بھی قیام پاکستان کے بعد کسٹم سروسز میں ملازمت کی جب کہ دادا ترکیہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں بطور کلرک تعینات ہوئے تو ان کے خاندان کے معاشی حالات بہتر ہو۔انہوں نے والد کے حوالے سے بتایا کہ ان کے والد نے انقرہ میں تعلیم حاصل کرنے سمیت ایف سی کالج لاہور اور دیگر اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فوج میں شمولیت اختیار کی۔بلال مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے والد اچھے، شفیق اور سخت مزاج تھے، غلطی کرنے پر انہیں اس طرح سمجھاتے کہ وہ دوبارہ کبھی غلط نہ کرتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ زندگی کے آخری ایام میں وہ والد کے قریب رہے، انہوں نے والد سے معافیاں بھی مانگیں اور والد نے بھی انہیں معاف کیا، ان کے درمیان کبھی لڑائی نہیں ہوئی تھی لیکن شکوے تھے جو والد کے آخری ایام میں دور ہوئے۔بلال مشرف کے مطابق دبئی میں والد اور بولی وڈ اداکار سنجے دت کی متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں، دونوں ایک ہی سینٹر میں بیڈمنٹن کھیلنے آتے، دونوں کے درمیان اچھے دوستانہ روابط تھے۔ایک سوال کے جواب میں بلال مشرف نے بتایا کہ انہیں والد کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے قیام کا فیصلہ سب سے اچھی بات اور اچھا کام لگتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ والد کی جانب سے نادرا کے قیام کے بعد ہی پاکستانی عوام کے قانونی دستاویزات کو مناسب انداز میں محفوظ کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور آج نادرا کا کردار انتہائی اہم بن چکا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ والد کی شخصیت سے بالکل مختلف ہیں، ان کا سیاست اور فوج سے کبھی لگاو نہیں رہا، ان کا رجحان تعلیم کی طرف ہے۔والد کے سب سے برے یا غلط کام کے سوال پر بلال مشرف نے والد کی جانب سے 30 اپریل 2002 کو کرائے گئے ریفرنڈم کو والد کا سب سے غلط فیصلہ قرار دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر