کرپشن میں ملوث محکمہ صحت کے 13افسرفارغ کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے 13افسران اور اہلکاروں کو بے ضابطگیوں کے الزامات میں ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلی سیکرٹریٹ سے ابتدائی منظوری ملنے کے بعد محکمہ صحت نے ان ملازمین کی برطرفی کی حتمی تصدیق کیلئے صوبائی حکومت کو سمری ارسال کر دی ہے۔حکام کے مطابق مذکورہ ملازمین پر کرپشن، وسائل کی غلط تقسیم اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان پہنچانے کے سنگین الزامات عائد ہوئے ہیں، ان کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کے علاوہ، ضائع شدہ رقم کی وصولی کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان ملازمین کے خلاف کارروائی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آئندہ چند روز میں ان کی برطرفی کا سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا حکومت نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ ملوث ملازمین سے کروڑوں روپے کی غیرقانونی طور پر حاصل شدہ رقم واپس لی جائے جبکہ مالیاتی کرپشن کے ان واقعات کی تفصیلی تحقیقات بھی جاری ہیں جن میں مزید افراد کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام نے اس اقدام کو شفاف حکمرانی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، دوسری جانب بعض اہلکاروں نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے عدالتی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔ یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے 13افسران اور اہلکاروں کو بے ضابطگیوں کے الزامات میں ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر