وزیراعظم کی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت

معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران  بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پر بھارت کے حملے کے دوران 13 جوان اور 40 شہری شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر