ضلع ہنگو میں طورہ وڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا، تاہم اس دوران تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ دوابہ کی حدود میں طورہ وڑی چیک پوسٹ پر رات کے وقت دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے بھرپور فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں نے بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا، دہشتگردوں کے فائرنگ سے فرنٹیئر کنسٹبلری کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ بروقت رسپانس دیتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا، جبکہ دہشتگرد رات کے تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00