ہری پور میں ٹریفک کا المناک حادثہ’ 3 افراد جاںبحق

ضلع ہری پور میں تیز رفتار ڈمپر سوزوکی کیری ڈبہ پر چڑھ دوڑا، جس سے 3افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ موہڑہ کلانواں کے پاس تیز رفتار ڈمپر سوزوکی کیری ڈبہ پر چڑھ دوڑا، حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے مل کر رسکیو آپریشن میں حصہ لیا ، جبکہ جاں بحق ہونے والوں سمیت زخمیوں کو فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر