مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس محمد اعجاز خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، اس دوران مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں عدالت کی جانب سے 3 جون تک توسیع کر دی گئی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف اور ان کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے صوبائی مشیر اطلاعات کی حفاظتی ضمانت میں 3 جون تک توسیع کردی، اس کے ساتھ ہی عدالت کی جانب سے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف جتنے مقدمات ہیں ان کی تفصیل فراہم کریں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے رپورٹ جمع کیا ہے اسلام آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے بھی رپورٹ جمع کی ہے۔ بعدازاں عدالت نے بیرسٹر سیف کو 3 جون تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00