پشاور پولیس کی اہم کاروائی،ٹیکسی ڈرائیور کے قتل مین ملوث ملزمان گرفتار

ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹاون سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ریاض خان نے تفتیشی افسر انعام خان کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران نجی ہسپتال کے کارپارکنگ میں ٹیکسی ڈرائیور کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا، مقتول عبداللہ کو مورخہ 8 مئی کو نجی ہسپتال کار پارکنگ میں فائرنگ اور تیز دھار آلے سے زخمی کردیا دیا تھا جوکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واقعہ کے متعلق پولیس تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ایک ہفتہ کے اندر اندر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ٹیکسی ڈراوئیور مقتول عبداللہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو غیرت کا شاخسانہ قرار دیا، جن کے قبضے سے آلہ قتل پستول اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق مدعی لیاقت علی ولد راز محمد نے 8 مئی 2025 کو اپنے بیٹے مقتول عبد اللہ کے قتل کی نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی

ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف نے اندھا قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی ٹاون سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ریاض خان اور تفتیشی افسر انعام خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی

خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کے دوران واقعہ میں ملوث ملزمان محمد علی ولد اسعماعیل اور شاہزیب ولد لیاقت ساکنان تہکال کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ٹیکسی ڈراوئیور مقتول عبداللہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو غیرت کا شاخسانہ قرار دیا، جن کے قبضے سے آلہ قتل پستول اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر