آرٹی آئی کمیشن کی سماعت،اداروں کو شہریوں کو معلومات فراہمی کےلئے تین دن کی مہلت

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن نے سرکاری اداروں کی جانب سے پولیس اور سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت دیدی۔
خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کی چیف انفارمیشن کمشنر فرح حامد خان کی سربراہی میں کمشنرز محمد ارشاد اور ارشد احمد پر مشتمل کمیشن نے اداروں کے خلاف شہریوں کی شکایات پر سماعت کی۔ سماعت میں پولیس، سی ٹی ڈی، ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف اداروں کے پبلک انفارمیشن آفیسرز کمیشن میں پیش ہوئے۔کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے جاوید خٹک کی شکایت پر سماعت۔ ہوئی جس میں انہوں نے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تحصیل لاچی کوہاٹ کے مختلف ہائیر سیکنڈری سکولوں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں اور اس پر تعیناتی کے لئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات کے بارے معلومات مانگی تھیں ۔اس موقع پرایلمنٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے مطلوبہ معلومات 5 دنوں میں کمیشن کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے خلاف شہری محمد نعیم جان اور محمد اقبال کی سماعت بھی ہوئی ۔شکایات انہوں نے 2 مختلف کیسز میں انکوائری رپورٹ کی کاپیاں مانگی تھیں۔اس موقع پر کمیشن نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے کہ 3 دن میں معلومات کمیشن کو مذکورہ معلومات فراہم کرے، بصورت دیگر اے آئی جی (لیگل) خود کمیشن کے سامنے پیش ہو جائے۔اس کے علاوہ ضلع خیبر کے شاہدجان کی جانب سےپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ خیبر سے ایک سٹور کی زمین کے مالک کو ملنے والے چیک ، ٹوٹل رقم، اور دیگر کاغذات کی عدم فراہمی پر سماعت کے دوران پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پبلک انفارمیشن آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ یہ ڈی سی آفس کے دائرے میں آتا ہے اسلئے ہم نے ڈی سی آفس کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھا یا ہے اس پر جو بھی کاروائی ہوئی اس سے کمیشن کو 5 دنوں میں آگاہ کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے معلومات کی فراہمی کیلئے 3 دن کا وقت مانگ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر