کرک میں ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق

کرک کے علاقے غنڈی میرخانخیل عمر آباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں فیصل، فضل ربی، یوسف، اور حنیف کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے تین کا تعلق غنڈی میرخانخیل سے ہے جبکہ ایک شخص کا تعلق تخت نصرتی کے علاقے شہیدان سے تھا، حادثے کے فورا بعد مقامی افراد نے مدد کے لیے فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جان بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر