صوبائی دارالحکومت پشاور میں گھر کے اندر ہینڈ گرنیڈ دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت3افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ انقلاب کے علاقہ سوڑیزئی پایاں میں پیش آیا جہاں 4سالہ بچے حسنین کو کھیتوں سے ہینڈ گرنیڈ ملا جسے وہ اپنے گھر لے گیا ۔
گھر آنے پر ہینڈ گرنیڈ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں عاطف عمر 22سال ، عمران خان 18سال ،حسنین 4سال اور مسماة (ش ) عمر 40سال شدید زخمی ہو گئے ۔
مجروحین کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک زخمی عاطف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔
مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی بی ڈی یو کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر اہم شواہد اکھٹے کردیئے ۔
واقعے کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00