مالی اسکینڈل میں ملوث ملزمان کے گھروں سے 1ارب 59 کروڑ برآمد

ضلع کوہستان میں مالی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران اہم ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔پولیس کے جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان کے گھروں سے پاکستانی کرنسی، امریکی ڈالرز اور سونے سمیت مجموعی طور پر ایک ارب 59 کروڑ روپے کی خطیر رقم برآمد کی گئی۔تین ملزمان کے گھروں سے 3 کلو سونا جبکہ 12 ملزمان کے گھروں سے ڈیڑھ ارب روپے برآمد کے گئے ہیں۔اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، ملزمان میں اعلیٰ سرکاری افسران اور ٹھیکیدار بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ یہ کارروائی کوہستان اسکینڈل کے پیشِ نظر کی گئی تھی۔ضلع کوہستان میں سرکاری اکاؤنٹس سے 2020ء سے 2024ء کے درمیان 40 ارب روپے کی خرد برد کی تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر