خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 15 مئی دوپہر ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا گیا۔صوبائی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے لئے 39 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ، پراسیکیوشن سروس سے متعلق اجلاس کے منٹس کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔لیگل ایڈ ترمیمی ایکٹ 2019 اور پراسیکیوشن ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے،خشک اور گرے ہوئے درختوں کی لکڑی کی تلفی سے متعلق پالیسی اورورکنگ طریقہ کارپربھی غورکیا جائیگا۔ارندو گول چترال کے جنگلات میں غیرقانونی کٹائی کیطریقہ کاراور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز جنوبی وزیرستان، ٹانک کیلئے سرکاری گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کی منظوری لی جائیگی۔اسی طرح خیبرپختونخوا ہائرایجوکیشن سکالرشپ فنڈ کیلئے سیڈ منی کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی ، ضلع کوہستان غازی آباد کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئے رقم کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ہیلتھ کیئرکمیشن کے سرچ اینڈ نومینیشن کونسل میں غیرسرکاری اراکین کی تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر پی پی ایچ آئی پروجیکٹ کے ملازمین کے مستقلی کے کیس پرغورکیا جائیگا۔لینڈ یوزاوربلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیلئے ڈائریکٹرجنرل اورعملے کی اسامیوں کی تخلیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے، منشیات سے نجات پانے والے مریضوں کو 50 ہزار روپے فی مریض امداد کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔سمال انڈسٹریزڈویلپمنٹ بورڈ ،خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کیبی او ڈیز کی تشکیل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹ اور فن ٹیک کیلئے حکمت عملی کی منظوری بھی اجلاس میں لی جائیگی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00