چارسدہ میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتار

ضلع چارسدہ میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
واقعات کے مطابق چارسدہ میں سوشل میڈیا پر پولیس اور پاک فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا ملزم گرفتار کر کے اس کے خلاف پیکا ایکت کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایات پر تھانہ عمرزئی پولیس نے سوشل میڈیا پر پاک آرمی اور پولیس کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز الفاظ استعمال کرنے والے ملزم عبداللہ ولد مقصود ساکن قدیم آباد عمرزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA 2016) کے تحت چارسدہ میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی چارسدہ میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر