پشاور پولیس کی جانب سے 55 اشتہاری ضلع بدر، 700افراد کا اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پشاور پولیس حکام نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گزشتہ چند سالوں کے دوران ہونے والے قتل، ڈکیتی ،اغوا سمیت دیگر90 فیصد کیسز ٹریس کئے جا چکے ہیں، 3 ایم پی او کے تحت 55افراد کو ضلع بدر کردیا گیا، جبکہ 700سے زائد افراد جن کا اسلحہ مختلف جرائم میں استعمال ہوا، ان کا اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط بھیجا جائے گا۔ایس ایس پی آپریشنز پشاورمسعود احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے، اسلحہ نمائش و دیگر جرائم کی پاداش میں 700سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئیں، جن 721افراد کااسلحہ پکڑا گیا، ان کا لائسنس منسوخ کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرینگے۔ قبضہ مافیا سمیت مختلف جرائم میںملوث 55افراد کوضلع بدر کیا گیا اور بعض کو پشاور سے ہری پور جیل بھیجا گیا۔انہوں نے کہا کہ 107پولیس مقابلے بھی ہوئے جن میں سٹریٹ کرائمز اور راہزنی میں ملوث ملزمان زخمی ہوئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ زیادہ تر قتل واقعات جائیداد،رقم، گھریلوتنازعات وغیرہ پر پیش آرہے ہیں، پشاور کی آبادی تقریبا60سے 70لاکھ تک پہنچ چکی ہے جسے قبائلی علاقوں نے گھیررکھا ہے جبکہ افغانستان بھی قریب واقع ہے جس کے باعث جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں تاہم ان تمام چیلنجز کے باوجود راہزنی سمیت جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ۔55 اشتہاری ضلع بدر جبکہ 700افراد کا اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے جمعہ، ہفتے اور اتوار کو پولیس مختلف شادی ہالوں کے باہر بھی گشت کرتے ہیں، تاکہ اس ناسور کو روکا جاسکے، اسی طرح قبضہ مافیا اور دیگر جرائم میںملوث افراد کیلئے پشاور میں کوئی جگہ نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00